کوئٹہ( ہمگام نیوز )اطلاعات کے مطابق 20 دسمبر 2009 کو خضدار سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر اغواء کیے گئے بلوچ فرزند عبدالغفار مینگل کی والدہ دس سال تک اپنے لخت جگر کے انتظار کے بعد آج اس جہاں فانی سے کوچ کر گئے .
یاد رہے جبری طور پر اغواء کردہ عبدالغفار مینگل کی والدہ بیٹے کی جدائی کے درد میں شدید علالت کی وجہ سے بستر مرگ پر پڑی ہوئی تھیں،جبکہ انہوں نے پاکستانی اور عالمی انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی تھی کہ وہ مرنے سے پہلے اپنے بیٹے کا آخری دیدار کرنا چاہتی ہیں مگر ظالم حکمرانوں سے کسی نے بھی عاجز ماں کی نہ سنی ،جس کی وجہ سے آج طویل علالت کے بعد وہ اپنے بیٹے کا درد سینے میں لیے اس دنیا سے رخصت ہوکر چل بسی۔


