کوئٹہ (ہمگام نیوز) کوئٹہ کے علاقے شہباز ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد دونوں بھائی ہیں ایک لیویز اہلکار ہیں جو قلعہ عبداللہ کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔جاں بحق افراد کے نام محمد صدام ولد عبدالباقی،محمد زئی ولد عبدالباقی دونوں بھائی ہیں ریسکو ذرائع کے مطابق لاشوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا ہے۔قتل کی وجہ پرانی دشمنی بتائی جاتی ہے۔