اسلام آباد (ہمگام نیوز) ہمگام نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کےبلوگر اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کو قتل کر دیا.
تفصیلات کے مطابق تقریباً ایک گھنٹہ پہلے پاکستان کےدارالحکومت اسلام آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے بلال خان کو قتل کر دیا.
بلال خان نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے پاکستان کے نئے مقرر آئی ایس آئی سربراہ پر سوالات اٹھائے تھے.