دوشنبه, مې 12, 2025
Homeخبریںیہ سمجھنے والی بات ہے کہ ایران ٹینکر حملوں کو لے...

یہ سمجھنے والی بات ہے کہ ایران ٹینکر حملوں کو لے کر جھوٹ بولے گا، ٹوم کاٹن

واشنگٹن ( ہمگام ویب ڈیسک ) امریکی سینیٹر ٹوم کاٹن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ سمجھنے والی بات ہے کہ ایران ان حملوں کو لے کر جھوٹ بولے گا، لیکن دوسروں کو ان کی باتوں میں نہیں آنا چاہیے، ہر کوئی اپنی دونوں آنکھوں سے دیکھ سکتا ہے، ایرانی کشتی ران مائینز کو ہٹا رہے ہیں جو انہوں نے ان ٹینکروں میں سے ایک پر نصب کی تھی.

واضح رہے گزشتہ دنوں امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکی فوج کی جانب سے جاری کردہ ایک ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ایران کی فوج حملے کا نشانہ بننے والے آئل ٹینکر سے بارودی سرنگ ہٹا رہی ہے۔

اس سے پہلے بھی سینٹر ٹوم کاٹن نے ایران کو لیکر اپنی خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا، امریکہ ایران کے خلاف جنگ محض دو حملوں میں ہی جیت سکتا ہے، انھوں کہا تھا دو حملے ہوں گے، پہلا حملہ اور آخری حملہ، اگر ایران نےامریکہ یا اس کے اتحادیوں کے خلاف طاقت کا مظاہرہ کیا تو تباہ کن جواب دیا جائے گا.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز