چهارشنبه, اپریل 23, 2025
Homeخبریںڈیرہ بگٹی میں مقامی ہوٹل پر دستی بم سے حملہ ،9افراد...

ڈیرہ بگٹی میں مقامی ہوٹل پر دستی بم سے حملہ ،9افراد زخمی

ڈیرہ بگٹی ( ہمگام نیوز ) ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ میں نامعلوم افراد نے مقامی ہوٹل پر دستی بم سے حملہ کیا ہے جس کے باعث 9 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ زخمیوں میں بعض افراد کی حالت تشویناک بھی بتائی گئی ہے زخمیوں میں بچے اور بوڑھے بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق ریسکیو ٹیم اور پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ڈیرہ بگٹی منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اعظم کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز