پنجگور( ہمگام نیوز )پنجگور میں قابض پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو اغوا کر لیا. تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب پنجگور کے علاقے چتکان سے قابض پاکستانی فورسز نے گھر پر چھاپہ مارکر ماسٹر اقبال ولد ماسٹر عبدالستار کو حراست میں لے کر اغوا کرلیا. فورسز نے ماسٹر اقبال کے لیپ ٹاپ سمیت کتابیں بھی اپنے ساتھ لے گئے.
واضح رہے ماسٹر اقبال کو قابض پاکستانی فورسز 2010 کو اغوا کر لیا تھا، جو ایک مہینے کے بعد انہیں رہا کردیا گیا تھا. جبکہ ان کے والد ماسٹر عبدالستار کو فورسز نے 15 اگست 2010 کو پنجگور سے لاپتہ کر لیا تھا اور 11 مئی 2011 کو ان کی لاش برآمد ہوئی تھی.
زرائع کے مطابق ماسٹر اقبال بلوچی زبان میں قلمکار ہے اور بول نیوز بلوچی میں ایڈیٹر بھی رہا ہے.