آواران(ہمگام نیوز) آمدہ میڈیا اطلاعات کے مطابق 24 اپریل 2019 کو سہراب گوٹھ سے جبری اغوا ہو نے والے حفیظ جان ولد دلمراد جو آواران کا رہائشی ہے بازیاب ہو کر اپنے گھر پہنچ گئے۔
واضع رہے حفیظ جان اپنے بھائی حنیف جان اور حمید جان کے ساتھ جبری طور پر اغوا کیئے گئے تھے، حنیف جان اور حمید جان ابھی تک پاکستانی فورسز کے قید میں ہیں۔ جبکہ ہزاروں جبری اغوا شدہ بلوچ اسیران کے لواحقین کی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے اپنے آفیشل ٹوئیٹر اکاونٹ پر حفیظ جان کے بازیابی کی تصدیق کی یے۔