کراچی (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق پاکستانی خفیہ ایجنسیوں کے اہلکاروں ہاتھوں حب چوکی سے اغوا ایک شخص بازیاب ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق 24 اپریل 2019 کو حب چوکی رئیس گوٹھ سے پاکستانی ایجنسیوں کے ہاتھوں جبری طور پر اغوا امداد ولد ہاشم بحفاظت بازیاب ہو گئے ہیں.
یاد رہے امداد کے ہمراہ ایجنسیوں کے ہاتھوں اغوا کیے گئے باقی بلوچ فرزند بہار ایوب، حنیف دلمراد اور حمید دلمراد تاحال پاکستانی خفیہ ایجنسیوں کے غیر قانونی تحویل میں ہیں.