یکشنبه, اپریل 20, 2025
Homeخبریںکوئٹہ:18مارچ2014سےFCکے ہاتھوں جبری طور اغوا شدہ اسدالللہ بلوچ کو بازیاب کیا جائے'فیملی...

کوئٹہ:18مارچ2014سےFCکے ہاتھوں جبری طور اغوا شدہ اسدالللہ بلوچ کو بازیاب کیا جائے’فیملی کی اپیل

کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) لاپتہ اسد بلوچ کے بھائی نے کہا کہ میرے بھائی اسداللہ بلوچ کو 18 مارچ 2014 کو کوئٹہ سے ایف سی نے جبری طور پر گرفتار کرکے فوجی کیمپ پہ منتقل کردیا تھا ہم نے بارہا ہائی کورٹ میں کیس دائر کرکےایف آئی آر درج کیا مگر آج تک انصاف کے ادارے ہمیں انصاف اور جمہوری حق دینے میں ناکام رہے۔

اسد بلوچ کے بھائی نے تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ سترہ مارچ 2014 کو کراچی سے کوئٹہ کام کے سلسلے میں میرا بھائی گیا تھا جو اٹھارہ مارچ 2014 کو اپنے کزن کے ہمراہ سیٹلائٹ ٹاون کے علاقے سی جی ایس کالونی گئے تھے شام کے وقت چار بجہ رکشہ لینے کے لیئے میں گیٹ سی این جی ایس کالونی کھڑا تھا کہ پہلے سے تاک میں بیھٹے ہوئے پانچ گاڑیوں میں موجود ایف سی کی وردیوں اور سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے اسد اللہ کو پکڑ لیا اور ایف سی کی گاڈی میں ڈال کر ساتھ لے گئے،دوسرے دن اسد بلوچ کے کزن نے بزریعہ فون اطلاع دیا تھا جس کے بعد اسد بلوچ کے فیملی نے پاکستانی فوج کے اداروں میں ایک خط تحریر کی تھی ،لیکن ان کی طرف سے کوئی مثبت جواب نہیں دیا گیا جبکہ لاپتہ افراد کے لیئے بنائی گئی کمیٹی میں کئی بار ہم پیش ہوئے لیکن ان کی طرف سے کوئی پیش رفت نہیں ہوا جبکہ ہم کئی بار سپریم کورٹ میں پیش ہوئے لیکن وہاں بھی مایوسی کا سامنا کرنا پڑھا ۔

زرائع کے مطابق اسد بلوچ انتہائی زہین طالب علم تھے جس نے ابتدائی تعلم تمپ ہائی اسکول سے حاصل کیا بعد میں تمپ میں کالج نہ ہونے کی وجہ سے اسد الللہ نے عطا شاد ڈگری کالج تربت میں داخلہ لیا کچھ عرصہ تعلیم حاصل کرنے کے بعد وہ اپنے دوستوں کے ساتھ مزید تعلیم حاصل کرنے کیلئے کوئٹہ ڈگری کالج چلے گئے ،جہاں سے انٹر پاس کرنے کے بعد وہ کے کوئٹہ بیوٹمز یونیورسٹی میں داخلہ لیکر چار سال تعلیم حاصل کرنے کے بعد وہ ماسٹر کرنے کے لئے اردو یونیورسٹی کراچی میں زیر تعلم تھے جہاں وہ فائنل ائیر کے طالبعلم تھے۔
اسد بلوچ کو پانچ سال مکمل ہوگئے ہیں ابھی تک پاکستانی خفیہ اداروں کے طویل میں ہیں۔ان کی بازیابی کیلئے اسد بلوچ کے فیملی نے پاکستانی کے آئین و قانون اور انصاف کے تمام اداروں کے دروازوں پر دستک دیئے لیکن ابھی تک کسی کی طرف سے کوئی مثبت جواب یا پیش رفت نہیں ہوا ۔

اسد بلوچ کے بھائی نے اپنے بھائی کی پرامن بازیابی کیلئے انسانی حقوق کے تمام اداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہم انصاف اور انسانی حقوق کے تمام اداروں سے اپیل کرتے ہے کہ انسانیت کے ناطے ہمارے فیملی کے ساتھ ہونے والے ناانصافیوں کا ازالہ کرکے ہمارے بھائی کو بازیاب کرکے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز