شمالی وزیرستان (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج شمالی وزیرستان کے تحصیل بویہ میں پاکستانی فورسز کے چیک پوسٹ کے قریب ریمونٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا ہے.
تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کے تحصیل بویہ میں آج الیکشن کے دن پاکستانی فورسز پر ریموٹ کنٹرول بمب حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں چھ فورسز اہلکار شدید زخمی ہوگئے ہیں.
زخمی فورسز اہلکاروں کی شناخت نائک فضل سبحان، سپاہی داؤد، سپاہی ساجد، سپاہی اشفاق، محمد عثمان اور فرہاد کے ناموں سے ہو گئی ہے.
زخمی فورسز اہلکاروں کو میرانشاہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں دو زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے.
واقعے کے بعد پاکستانی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے.
ابھی تک اس حملے کی ذمہ داری کسی بھی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے