چهارشنبه, اپریل 23, 2025
Homeخبریںپنجگور میں پاکستانی فورسز کی چوکی پر حملہ کرکے دو اہلکار ہلاک...

پنجگور میں پاکستانی فورسز کی چوکی پر حملہ کرکے دو اہلکار ہلاک کیے:بی ایل ایف

کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے پنجگور میں فوجی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے

کہا کہ جمعرات کی رات نوبجے سرمچاروں نے پنجگور شہر میں فیضک چوک پر پاکستانی فوج کی چوکی پر گرنیڈ لانچروں سے حملہ کیا۔

ترجمان نے کہا کہ سرمچاروں نے چوکی پر تین گرنیڈ لانچر داغے، جس سے قابض فوج کے دو اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔

ترجمان نے آخر میں کہا کہ بلوچستان کی آزادی تک قابض فوج پرحملے جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز