چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںخضدار میں "سو سے زاہد "کینسر کے مریض رجسٹرڈ

خضدار میں “سو سے زاہد “کینسر کے مریض رجسٹرڈ

خضدار ( ہمگام نیوز ) کینسر خضدار کے شہریوں کے لیے بےرحم ٹارگٹ کلر بن گیا۔ایک ماہ کے دوران کینسر کے شکار تین مریض موت کی وادی میں چلے گئے سو کے قریب زندگی موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ضلع خضدار کے مختلف علاقوں میں کینسر کا مرض تیزی سے پھیل رھا ہے تیزی سے پھیلنے والے اس جان لیوا مرض کے تدارک و وجوہات جاننے کی عملی کوشش کبھی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے مرض مزید پھیلتا جا رہا ہے اور لوگ موت کی وادی میں چلے جا رہے ہیں گزشتہ ایک ماہ کے دوران تین مریض اس مرض سے انتقال کر گئے گزشتہ روز انتقال کرجانے والا شخصں شفیع محمد نے اپنے اعلان پر تمام جمع پونجی خرچ کرچکا تھا امداد کا منتظر تھا کہ موت نے انہیں دبوچ لیا۔

کینسر کے مریضوں پر کام کرنے والے سماجی کارکن نذیر احمد نتھوانی نے بتایا کہ اس وقت ضلع خضدار میں سو سے زاہد کینسر کے مریض رجسٹرڈ کیئے جاچکے ہیں ، جن میں سے کچھ کی ہم اپنی مدد آپ کے تحت یا مخیر حضرات کی تعاون سے کچھ کا علاج کروا رھے ہیں ہمارے پاس اتنے وسائل نہیں کہ ہم کینسر کے درجنوں مریضوں کا علاج کرواسکیں۔

لہذا ہماری کوشش یہی ہے کہ سوشل میڈیا کے زریعے ایسے مظلوم مریضوں کی نشاندہی کریں تا کہ درد دل رکھنے والے لوگ ان کی جانب متوجہ ہو سکیں واضح رھے کہ 28 مئی1998 کو جب سے پاکستان نے سلسلہ وار 5 ایٹمی دھماکے کیئے،اس وقت سے لے کر آج تک پورے بلوچستان میں ایٹمی تابکاری تیزی سے پیھلتا جارہا ہے۔جس کے مضر و خطرناک اثرات زندگی کے مختلف شعبوں میں شدت سے سامنے آرہے ہیں۔جن میں سر فہرست بلوچ عوام میں کینسر اور پتہ کے مریضوں کے ساتھ اسکن کینسر،آنکھوں میں سوزش وغیرہ۔اس کے علاوہ ماحولیات کی تباہی ،خشکی سالی و بارشوں کی کمی ،گرمی کی شدت میں اضافہ ،قحط سالی، جبکہ اس کے برعکس پنجاب میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب کی صورتحال پیدا ہوچکی ہیں۔بلوچستان کے دوسرے اضلاع کے ساتھ مختلف امراض جو کہ سوشل میڈیا میں کم رپورٹ ہورہے ہے۔ خضدار کے سماجی کارکنوں کے رپورٹ کے مطابق کینسر کی مرض بڑی تیزی سے پھیل رہی ہے موجودہ حکومت اور عالمی ادارہ صحت سمیت کسی بھی ادارے کی جانب سے کینسر پھیلنے کی تدارک کے لیے کوئی عملی اقدام نہیں کیئے جارہے ہیں۔

دوسری جانب کینسر کی مریضوں کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رھا ہے یہاں خضدار کے سیاسی سماجی حلقوں نے حکومت عالمی ادارہ صحت اور محکمہ صحت سے اپیل کی ہیں کہ وہ خضدار میں کینسر کی تدارک کے لیے فوری عملی اقدامات اٹھائیں اگر اس مرض کے تدارک کے لیے فوری اقدامات نہیں اٹھائے گئے تو مجبور اور بے کس بلوچ عوام اسی طرح موت کی وادی میں جاتے رہینگے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز