Homeخبریںقلات منگچر کے ایس ایچ او اور گن مین لاپتہ، اغوا...

قلات منگچر کے ایس ایچ او اور گن مین لاپتہ، اغوا کا خدشہ

قلات(ہمگام نیوز )مقبوضہ بلوچستان منگچر کے ایس ایچ او علی اصغر نیچاری اور ان کے گن مین سلمان کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔

 ذرائع کے مطابق ایس ایچ او علی اصغر نیچاری نجی گاڑی میں تھانے سے معمول کی گشت کے لیے روانہ ہوئے تھے، تاہم اس کے بعد سے دونوں سے تاحال رابطہ نہیں ہو سکا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں اہلکاروں کے ممکنہ طور پر اغوا کیے جانے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ واقعے سے متعلق مزید معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز