Homeخبریںشال کمیشن نے حیدر کرد اور اسراراللہ کے کیسز پر قانونی کارروائی...

شال کمیشن نے حیدر کرد اور اسراراللہ کے کیسز پر قانونی کارروائی شروع کردی، متعلقہ اداروں کو نوٹسز جاری

شال( ہمگام نیوز ) شال وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (VBMP) کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے کہا ہے کہ کمیشن آف انکوائری آن انفورسڈ ڈسپیئرنسز نے جبری طور پر لاپتہ حیدر کرد اور اسراراللہ کے کیسز کو باقاعدہ نمبر الاٹ کرکے ان پر قانونی کارروائی شروع کردی ہے، جبکہ متعلقہ اداروں کو دونوں افراد کی بحفاظت بازیابی اور ان کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لیے نوٹسز بھی جاری کیے گئے ہیں۔

نصراللہ بلوچ نے کہا کہ حیدر کرد اور اسراراللہ کے کیسز وی بی ایم پی کی جانب سے کمیشن اور متعلقہ حکومتی حکام کو فراہم کیے گئے تھے، جس کے بعد کمیشن نے ان کیسز پر باضابطہ کارروائی کا آغاز کیا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ کمیشن حیدر کرد اور اسراراللہ سمیت تمام جبری لاپتہ افراد کی بازیابی اور ان کے خاندانوں کو انصاف کی فراہمی کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز