استنبول (ہمگام نیوزڈیسک) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق ترک فورسز نے شمالی عراق میں متعدد کارروائیوں کے نتیجے میں 34کرد باغیوں کو ہلاک کر دیا ، یہ کارروائیاں جن میں کردستان ورکرز پارٹی کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ترک حکومت کے علاوہ یورپی یونین اور امریکا بھی کردوں کی اس پارٹی کو دہشت گرد قرار دیتے ہیں۔
یہ باغی ترکی کے جنوب مشرقی کرد ریجن میں1984 سے آزدی کی مسلح تحریک چلا رہے ہیں۔
امریکی ٹی وی کے مطابق ترک وزیر دفاع نے گزشتہ روز میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ شمالی عراق میں متعدد کارروائیوں کے نتیجے میں 34کرد باغی مار دئیے گئے ۔انہوں نے استنبول میں صحافیوں کو بتایا کہ یہ کارروائیاں 17سے لیکر 19 جولائی تک کی گئیں، جن میں کردستان ورکرز پارٹی کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ترک حکومت کے علاوہ یورپی یونین اور امریکا بھی کردوں کی اس پارٹی کو دہشت گرد قرار دیتے ہیں۔ یہ باغی ترکی کے جنوب مشرقی کرد ریجن میں1984 سے آزدی کی مسلح تحریک چلا رہے ہیں۔


