نوشکی (ہمگام نیوز) پاکستانی فورسز اور اس کے خفیہ اداروں کے ہاتھوں بلوچ اسیران کی جبری گمشدگی کے بعد ان کے لواحقین کی پرامن بازیابی کیلئے جدوجہد کرنے والی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے گزشتہ رات نوشکی سے برآمد ہونے والے مسخ شدہ لاش کو شناخت کے ذرائع استعمال کیے بغیر دفنانے کے خلاف بیان دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی جگہ سے مسخ شدہ لاش کے دریافت کرنے کے بعد شناخت کیئے بغیر دفنانا اس ریاستی قوانین کی ہی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے ۔ جس کیلئے سپریم کورٹ نے اپنا حکمنامہ جاری کیا تھا۔ جس میں واضع طور پر کہا گیا تھا کہ مسخ شدہ لاشوں کے شناخت کیلئے تمام زرائع استمعال کیے جائے، تاکہ لاش کی شناخت کی مکمل تصدیق ہوکر اپنے لواحقین تک پہنچ سکے اور متعلقہ و دوسرے ہزاروں متاثرہ خاندان زندگی بھر کی اجتماعی اذیت سے نجات پا سکے ۔ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے سوشل میڈیا ویب سائیٹ ٹوئیٹر میں اپنے آفیشل اکاونٹ پر بیان دیتے ہوئے یاد دلایا کہ سپریم کورٹ نے مسخ شدہ لاشوں کے برآمد ہونے کے حوالے سے وائس فار بلوچ مسنگ پر سنز کی درخواست پر حکم صادر فرمایا تھا کہ جس بھی ایریا سے کوئی مسخ شدہ لاش ملے تو حکومت وقت کی زمہ داری ہے کہ اس کی شناخت کے تمام زرائع استمعال کیا جائے ، بصورت دیگر سپریم کورٹ کے حکم کی توہین تصور کی جائیگی اور سپریم کورٹ حکومت کے خلاف قانونی کاروائی کرسکتی ہے۔