شنبه, جنوري 11, 2025
Homeخبریںقلعہ عبداللہ : مسافر کوچ پک اپ سے تصادم، 7 افراد جاں...

قلعہ عبداللہ : مسافر کوچ پک اپ سے تصادم، 7 افراد جاں بحق

کوئٹہ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ضلع قلعہ عبداللہ میں مسافر کوچ اور پک اپ میں تصادم کے نتیجے میں کم ازکم 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

لیویز ذرائع کا کہنا تھا کہ ہفتے کی شام کو پیش آنے والے حادثے میں ایک مسافر زخمی بھی ہوا جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مسافر بس کراچی جارہی تھی جو ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے جنگل پیر علی زئی میں ایک پک اپ سے ٹکرا گئی۔

لیویز کا کہنا تھا کہ حادثہ مسافر بس کے ڈرائیور کی جانب سے تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس کے بعد لیویز کے اہلکار جائے حادثہ پہنچے اور پک اپ سے لاشوں کو باہر نکالا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز