کوئٹہ(ہمگام نیوز ) بلوچ ڈاکٹر فورم کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں میں کہا وائس چانسلراور رجسٹرار بولان یونیورسٹی آف ہلیتھ اینڈ میڈیکل سائنس ادارے کو بہتراور مثبت پالیسی دینے کے بجائے تباہی کے دھانے پر پہنچا چکے ہیں اور اپنی انا کی تسکین کے لیئے ادارے پر اپنی اجارہ داری قائم کرنا چاہتے ہیں جو کسی صورت ہمیں قابل قبول نہیں ۔
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور سینئر رجسٹرارز کی طرف سے چلاہے جانے والی مہم کی BDF مکمل حمایت کرتی ہے۔
بولان یونیورسٹی آف ھلیتھ اینڈ میڈیکل سائنس ان دونوں کی وجہ سے مسائل کا گڑھ بن چکا ہے ۔
ڈاکٹرز کمیونٹی ، طلباء اور دیگر اسٹاف ان کے آمرانہ رویے کی وجہ سے سراپا احتجاج پر ہیں ۔
ترجمان نے گورنر بلوچستان سے پر زور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ VC اور رجسٹرار کو فوری طور پر برطرف کر کے ان کی جگہ لاہق اور اہل امیدوار کو لائیں.