کچھی ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ کچھی ، ناگاہو اور گردونواح میں گذشتہ چار روز سے پاکستانی قابض فوج کی آپریشن جاری، سنی کے علاقے میں گھروں مسمار و نذر آتش کرنے سمیت ناگاہو کے پہاڑوں سلسلوں میں آپریشن کی جارہی ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق گذشتہ چار روز سے علاقہ مکین مکمل طور پر محصور ہوچکے ہیں۔
واضح رہے گزشتہ روز فورسز نے 6 مسلح افراد کو آپریشن میں ھلاک اور آپریشن جاری رکھنے کا اعلان کیاتھا ۔
مگر ھلاک ہونے والوں کے تفصیلات جاری نہیں کیے تھے ،جس کی وجہ سے خدشہ ظاہر کیاجارہاہے کہ فورسز نے نہتے لوگوں قتل کیاگیا ہوگا۔


