گوادر (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گوادر کے علاقے اورماڑہ میں کشتی ڈوبنے کے باعث دو افراد ڈوب کر جاں بحق اور ایک شخص لاپتہ ہو گیا.
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن مقبوضہ بلوچستان کے ضلع گوادر کے تحصیل اورماڑہ کے سمندر میں ایک کشتی ڈوبنے کے باعث پانچ افراد سمندر میں ڈوب گئے دو افراد کو بحفاظت سمندر سے نکال دیا گیا اور دو افراد ڈوب کر جاں بحق ہو گئے اور ایک شخص بابو ابھی تک لاپتہ ہے. جانبحق افراد کی لاشوں کو سمندر سے نکال دیا گیا ہے.
کشتی میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والوں کی شناخت امان اللہ اور جہانگیر کے ناموں سے ہو گئی ہے.