یکشنبه, جنوري 12, 2025
Homeخبریںبہتر نیند ، اور خراٹے کی انسانی صحت پر اثرات

بہتر نیند ، اور خراٹے کی انسانی صحت پر اثرات

کیلی فورنیا (ہمگام نیوز ڈیسک) ہمگام مانیٹرنگ نیوزڈیسک ٹیم کی صحت رپورٹ کے مطابق نیند ایک ایسی چیز ہے کہ اب اس کی باقاعدہ سائنس بھی وجود میں آگئی ہے، آپ ’’سلیپ اکیڈمی‘‘ سے بھی متعارف ہو چکے ہوں گے۔ہم سوتے کیوں ہیں، اس کا ذکر قرآن میں بھی ہے کہ راتوں کو آرام یعنی نیند اور دن کو کام یعنی تلاش معاش کیلئے بنایا گیا ہے۔ اسلام اور قرآن کی ہر بات پر سائنس تحقیق کرتی ہے اور تحقیق کے بعد اس بات کی وضاحت اچھی طرح ہوجاتی ہے کہ اللہ نے کوئی بھی چیز بے کار نہیں بنائی اور اس کے ہر کام میں حکمت ہے۔

ہم سوتے کیوں ہیں؟ کا جواب یونیورسٹی آف کیلیفورنیا برکلے کے نیوروسائنسز اورنفسیات کے پروفیسر میتھیو واکر اپنی نئی کتاب “Why we sleep: Unlocking the power of sleep & dreams”میں ا س کا جواب دیتے ہیں کہ نیند کی وجہ سے ہمارا مدافعتی نظام بحال رہتاہے، نیند ہی ہمارے جسم میں ہارمونز کی سطح کو توازن میں رکھنے اور بلند فشارِ خون کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے، ساتھ ہی نیند کی وجہ سے ہمارے دماغ سے زہریلے مواد کی بھی صفائی ہوتی ہے۔

پروفیسر میتھیوواکر اور دیگر ماہرین کے مطابق اگر آپ کو صبح اٹھتے ہی ایک کپ کافی کی طلب ہوتی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ نے رات کو اچھی نیند نہیں لی (چاہے آپ سات گھنٹے ہی کیوں نہ سوئے ہو )۔ ماہرین صحت کہتے ہیں کہ اگرآپ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کو کتنی نیند لینی ہے تو اس کا حل یہ ہے کہ آپ تھکاوٹ کے بعد سوجائیں اور اس وقت اٹھیں جب آپ کی آنکھیں خودبخود کھل جائیں، یعنی جاگنے کیلئے آپ کو الارم لگانے کی ضرورت نہیں ہے۔ اب یہ نیند سات گھنٹے کی بھی ہوسکتی ہے اور نو گھنٹے کی بھی۔ کچھ ٹیسٹ سے پتہ چلا ہے کہ جن لوگوں نے خود کو کم مدت کی نیند کے مطابق عادتا ڈھال لیا تھا، وہ دراصل نیند کی کمی کا شکار تھے ۔

اگر آپ کو مسلسل خراٹے لینے کی عادت ہے تو یہ تشویشناک ہو سکتا ہے، جس کے لیے آپ کو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہئے کیونکہ اس سے پیچیدہ بیماریاں سامنے آسکتی ہیں۔ دراصل خراٹے لینے کے دوران جسم میں ہوا کا گزر کم ہوجاتاہے اور دل پر دبائو بڑھ جاتاہے ، اس سے دل کی بیماری اور وزن میں اضافے کے امکانات بھی بڑھ سکتے ہیں۔ اچھی بات یہ ہے کہ خراٹے قابل علاج مرض ہے اور جن لوگوں کی خراٹوں سے جان چھوٹی، انہوں نے صبح جاگنے کے بعد خود کو بہترمحسوس کیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز