مشکے (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق 30 دسمبر 2018 کو مشکے آواران سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر اغوا راشد ولد اللہ یار کے لواحقین نے اپیل کیا ہے کہ انکے بیٹے کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بازیاب کیا جائے.
راشد بلوچ کے لواحقین نے ایمنسٹی انٹرنیشنل، یو این، اور دنیا میں موجود باقی انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ انسانی بنیادوں پر ان کے لخت جگر کی بحفاظت بازیابی میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ راشد اپنے لواحقین کے ساتھ عید کی خوشیاں منا سکیں.


