کراچی ( ہمگام نیوز ) کراچی کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے معروف صحافی اور ٹرائبل ٹائمز کے بیورچیف جاں بحق ہوگیا
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ٹرئبل ٹائمز کراچی کے بیورو چیف خلیل الرحمان محسود کو گھر کے سامنے فائرنگ کرکے قتل کردیا –
ذرائع کے مطابق خلیل الرحمان محسود جو وزیرنستان کے رہائشی ہے اور پشتون تحفظ موومنٹ کے کارکن سمیت پیشہ سے ایک معروف صحافی اور ٹرائبل ٹائمز کراچی کے بیورو چیف بھی ہے جس کو آج انکے رہشگاہ کے سامنے نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں خلیل الرحمان محسود جاں بحق ہوگئے
.دوسری جانب پختون جرنلسٹ ایسوسیئشن کے جنرل سیکٹری گوہر محسود کا کراچی میں معروف صحافی ٹرائبل ٹائمز اورنگی ٹاون کے بیوروچیف خلیل الرحمن محسود کے قتل کی شدید الفاظ میں مزمت کی .
انھوں نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ واقع کی شفاف اور فوری تحقیقات کرکے ملزموں کو سزا دی جائے ۔ گوہر محسود نے صحافتی تنظیموں سے بھی آواز اٹھانے کو کہا کہ خلیل الرحمٰن کا قتل مقامی سطح پر صحافت کا گلا گھنٹنے کے مترادف ہے۔