چهارشنبه, اپریل 23, 2025
Homeخبریںبی بی سی ورلڈ سروس نے کشمیر کی موجودہ صورتحال کے پیش...

بی بی سی ورلڈ سروس نے کشمیر کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر اپنی سروس میں توسیع کا اعلان

سرینگر (ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوزڈیسک رپورٹ کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے (BBC) نے انڈیا کی جانب سے کشمیر میں مواصلاتی نظام کی مکمل بندش پر کشمیر میں شارٹ ویو پر مشتمل ریڈیو نیوز میں وسعت دینے کا اعلان کردیا۔بی بی سی کے مطابق کشمیر میں متعدد زبانوں میں پروگرام کی تعداد اور دورانیے میں اضافہ کیا جائے گا۔ بی بی سی ورلڈ سروس کے ڈائریکٹر جیمی انگس نے واضح کیا کہ ’کشمیر میں فون لائنز اور ڈیجیٹل سروس کی مکمل بندش کے بعد درست ہوگا کہ ہم خبروں کی تعداد میں اضافے کے لیے اپنی شارٹ ویو ریڈیو سروس کو وسعت دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ’ ہماری ورلڈ سروس کا ایک بنیادی مقصد متنازع اور کشیدگی والی جگہوں سے آزاد اور غیر جانبدارخبریں فراہم کرنا ہے‘۔بی بی سی نے بتایا کہ جمعے سے نیوز ہندی ریڈیو کے دورانیے میں 30 منٹ کا اضافہ ہوگا۔ نیوز اردو کے پروگرام سوموار سے روزانہ 15 منٹ پر مشتمل ہوں گے۔ورلڈ سروس کے مطابق صبح کے وقت انگریزی نشریات میں ایک گھنٹے کا اضافہ کیا گیا تاہم شام کے اوقات میں انگریزی زبان میں خبروں کا آغاز مقررہ وقت سے ایک گھنٹے پہلے شروع ہوگا اور اپنے وقت کے مطابق ختم ہوگا۔بی بی سی نے بتایا کہ انڈیا اس کی ریڈیو سروس کی سب سے بڑی منڈی ہے جہاں ہفتہ وار 5 کروڑ سامعین سروس سے مستفید ہوتے ہیں۔ واضع رہے کشمیر اور جنوبی ایشیا کےبہت سے تنازعات کی جڑیں کئی نہ کئی سے  برطانیہ کےماضی کے سامراجی پالیسیوں سے جاکر ملتے ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز