حب(ہمگام نیوز) لاپتہ الہی بخش بگٹی ولد بہار خان کے لواحقین نے اپنے پیارے کی بازیابی کیلئے بین الاقوامی انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی ہے.
تفصیلات کے مطابق الہی بخش بگٹی ولد بہار خان کے لواحقین نے ملکی اور عالمی انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ انکے پیارے کی بحفاظت بازیابی میں اپنا کردار ادا کریں.
واضح رہے، الہی بخش 26 جون 2011 کو حب چوکی بلوچستان سے قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں اغوا ہوا تھا جو تاحال لاپتہ ہیں.
بلوچستان میں کئی سالوں سے لاپتہ افراد کے لواحقین اپنے پیاروں کی بازیابی کے لئے سراپا احتجاج ہیں، لیکن ان کا کوئی پرسان حال نہیں. اور نا ہی بین الاقوامی انسانی حقوق کے اداروں نے اس ضمن میں کوئی پیش رفت کی ہے.


