مستونگ (ہمگام نیوز) بلوچستان کے ضلع مستونگ سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں اغوا چاکر خان کے لواحقین نے ملکی اور عالمی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ انکے پیارے کی بحفاظت بازیابی میں اپنا کردار ادا کریں.
یاد رہے چاکر خان بنگلزئی ولد عبدالستار کو 21 ستمبر 2017 کو کلی غزگی ضلع مستونگ سے پاکستانی فورسز نے جبری طور پر اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا تھا.


