جمعه, اپریل 25, 2025
Homeخبریںایرانی فورسز کی فائرنگ سے ایک بلوچ نوجوان جانبحق

ایرانی فورسز کی فائرنگ سے ایک بلوچ نوجوان جانبحق

زاھدان( ھمگـــام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات ایران کے زیر قبضہ بلوچستان کے مرکزی شھر زاھدان کے علاقے نصرت آباد میں ایرانی فورسز نے ایک گاڑی پر فائرنگ کرکے بلوچ نوجوان کو قتل کر دیا ـ
تفصیلات کے مطابق نصرت آباد میں ریسکیو اسکواڈ نے ایک بلوچ غیر مسلح شہری حمزہ براہوئ ولد لال محمد پر فائرنگ کے اسے قتل کر دیا ـ مقامی اطلاعات کے مطابق ایران کے زیر قبضہ بلوچستان کے مرکزی شھر زاھدان کے علاقے نصرت آباد کے بجری روڈ پر مقتول حمزہ براہوئ ولد لال محمد اپنے گاڑی میں میں جا رہے تھے جنھیں ایرانی فورسز نے صرف شک کی بنیاد پر اسکی گاڑی طرف اپنی بندوق تھان کر تفتیش کیئے بغیر اس پر فائرنگ کھول دی جس سے وہ موقع پر جانبحق ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق جن فورسز نے گاڑی کی تلاشی لی تو مقتول کی گاڑی سے تین بھیڑیں برآمد ہوئے تھے، اس کے علاوہ کچھ نہیں تھا لیکن گاڑی میں بغیر کسی تفتیش کے اسے ایرانی قابض فورسز نے فائرنگ کا نشانہ بنا کر وہاں سے چلے گئے۔ ـ
واضع رہے حمزہ جن کی عمر اٹھائیس سال تھا،اور وہ ایک شادی شدہ شخص تھا جس کے کفالت میں والدین اور اس کے تین بچے شام ہیں جو کہ اپنے گھر کا واحد کفیل تھا ـ یاد رہے کہ گزشتہ ایک مہینے کے دوران تقریبا آٹھ سے زیادہ بلوچوں کو اسی طرح ایرانی فورسز نے بے رحمی سے فائرنگ کا نشانہ بنا کر انہیں بغیر کسی وادات و جرم کے قتل کیا ہیں ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز