راولپنڈی (ہمگام نیوزڈیسک) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کے رپورٹس کے مطابق پاکستان کے پنجابی فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹوئیٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ”پاکستان نے گزشتہ رات زمین سے زمین پر مار کرنے والے افغان ہیرو “غزنوی ” کے نام کا بیلسٹک میزائل کا تجربہ کر لیاہے جو کہ 290 کلومیٹر تک مختلف اقسام کے روایتی اور غیر روایتی وارہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ واضح رہے گذشتہ رات پاکستانی فوج نے میزائل کا تجربہ کرکے خطے کی صورتحال کو مزید کشیدہ بنادیا۔فوجی ذرائع کے مطابق پاکستان نیوی کی جانب سے سمندری حدود میں اینٹی شپ “حربہ” نیول کروز میزائل کا تجربہ کیا گیا جو سطح سے سطح تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔