راولپنڈی (ہمگام نیوزڈیسک) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق پاکستان نے انڈیا کی طرف سے حملہ کرنے کی خوف کے پیش نظر بین الاقوامی پروازوں کے3 روٹس بند کر دیے، تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کراچی کی فضائی حدود میں تبدیلی کرتے ہوئے 3 بین الاقوامی فضائی روٹس بند کر دیے۔ جس کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کراچی کی فضائی حدود میں تبدیلی کر دی۔ ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل پروازوں کے لیے کراچی کے تین روٹس کو بند کر دیا گیا، ذرائع کے مطابق بین الاقوامی پروازوں کے لیے کراچی کے تین روٹس کو بند کر دیا گیا ہے۔جس کی وجہ سے بین الاقوامی طور پر پاکستان کے تباہ حال معیشت اور امیج کو بھاری نقصان برداشت کرنا پڑیگا۔