شنبه, جنوري 11, 2025
Homeخبریںانڈیا نے امریکہ سے درآمد کردہ جدید ترین اپاچی ہیلی کاپٹرز کی...

انڈیا نے امریکہ سے درآمد کردہ جدید ترین اپاچی ہیلی کاپٹرز کی پہلی کھیپ وصول کی

نئی دہلی (ہمگام نیوزڈیسک) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق انڈیا نے پاکستان سے کشیدہ صورتحال کے پیش نظر امریکہ سے درآمد کردہ جدید ترین اپاچی ہیلی کاپٹرز کی پہلی کھیپ موصول کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق انڈیا نے امریکہ سے خریدے گئے اپاچی ہیلی کاپٹرز کی پہلی کھیپ وصول کی ہے، پہلی کھیپ کے 8 ہیلی کاپٹرز 3 سمتبر کو ہونے والی ایک تقریب میں انڈین فضائیہ کے حوالے کیے جائیں گے۔
انڈیا نے 22 اپاچی ”اے ایچ-64 ای” کی خریداری کے لیے امریکہ سے 2015ء میں 1.1 ارب امریکی ڈالر کا معاہدہ کیا تھا، جس کے تحت انڈیا کو 8 ہیلی کاپٹر موصول ہوگئے ہیں جب کہ بقیہ 14 ہیلی کاپٹرز 2020ء تک امریکہ انڈین فضائیہ کو فراہم کردے گا۔ جنگی صلاحیتوں بالخصوص Hellfire missile کے حامل ہونے اور ایک منٹ میں 128 ٹارگٹس کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھنے کی وجہ سے انڈین فوج نے بھی امریکہ سے 6 اپاچی جنگی ہیلی کاپٹرز خریدنے کا معاہدہ کیا ۔

واضح رہے کہ اس وقت انڈین فضائیہ کے پاس روسی ساختہ ایم آئی-25 اور ایم –آئی-35 گن شپ ہیلی کاپٹرز موجود ہیں جب کہ امریکی ساختہ بوئنگ ہیوی لفٹ ہیلی کاپٹرز بھی موجود ہیں۔ خیال رہے کہ اس کے علاوہ اسرائیل نے بھی انڈیا کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اسرائیل اپنے جدید اسپائس 2000 بموں کی نئی کھیپ ستمبر کے وسط تک انڈین فضائیہ کے حوالے کر دے گا۔
انڈین میڈیا کے مطابق اسپائس 2000 بموں کی فراہمی اسرائیل انڈیا کے درمیان 300 کروڑ روپے کے دفاعی معاہدے کا حصہ ہے۔انڈیا اور اسرائیل کے درمیان 100 سے زائد اسپائس بموں کی خریداری کا معاہدہ رواں برس جون میں طے پایا تھا۔ انڈین ائیرفورس کا کہناٰ ہے کہ انڈیا نے بالاکوٹ حملے میں اسپائس بموں سے بمباری کی تھی۔ انڈین فضائیہ اسرائیلی دفاعی ساز و سامان بنانے والی کمپنی رافیل ایڈوانسڈ ڈیفنس سسٹمز سے 100 اسپائس بم بھی خریدے گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز