کابل(ھمگام نیوز ڈیسک ) مانیٹرنگ ڈیسک رپورٹس کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں طالبان کے ٹرک بم حملے میں 16 افراد جانبحق اور 100 سے زیادہ زخمی ہوگئے، زخمیوں میں زیادہ تر شہری ہیں۔
افغان حکام کے مطابق طالبان نے گذشتہ رات کابل کے گرین ولیج کمپاؤنڈ پر حملہ کیا، پانچ حملہ آوروں نے غیرملکیوں کی رہائش اور دفاتر والے کمپاؤنڈ میں بارودی مواد سے بھرا ٹرک کا دھماکا کیا۔
دھماکے سے آس پاس کے گھر اور گاڑیاں مکمل تباہ ہوگئیں، حملے کے بعد چار سو غیرملکیوں کو بحفاظت کمپاؤنڈ سے نکال لیا گیا۔
افغان اسپیشل فورسز کے آپریشن کے دوران کمپاؤنڈ میں موجود پانچوں حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا گیا۔