خاران ( ھمگام نیوز ) بلوچستان کے شہر خاران سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں اغواء ہونے والے صدام ولد عبدالستار کے لواحقین کا کہنا ہے، کہ 2 ستمبر 2019 کو صدام بلوچ ولد عبدالستار کو حکومتی اداروں کے اہلکاروں نے خاران سے گرفتاری کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔
واضع رہے صدام 2016 میں بھی جبری طور پر لاپتہ کیا گیا تھا، اور انہیں ایک ماہ کی جبری گمشدگی کے بعد منظر عام پر لایا گیا تھا۔