سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںنوشکی:بلوچ سرمچاروں نے پاکستانی فوج کے حمایت یافتہ ڈیتھ اسکواڈ کے حملے...

نوشکی:بلوچ سرمچاروں نے پاکستانی فوج کے حمایت یافتہ ڈیتھ اسکواڈ کے حملے کو پسپاکردیا

نوشکی(ہمگام نیوز) نماہندہ ہمگام کے مطابق آج صبح سویرے مقبوضہ بلوچستان کے شہر نوشکی کے پہاڑی سلسلے منجرو کے جنوب مغربی علاقے ہژدہ خول اور خاخوئی میں پاکستانی فوج اور آئی ایس آئی کے سرپرستی میں چلنے والی مقامی ڈیتھ اسکواڈ نے بلوچ سرمچاروں کے ٹھکانوں پر حملہ کرنے کی ناکام کوشش کی،جس کی بلوچ جانبازوں نے فوری طور پر مقابلہ کرکے انھیں واپس بھگا کر پسپا کرنے پر مجبور کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق آج صبح سویرے بلوچ سرمچاروں اور آئی ایس آئی کے سرپرستی میں چلنے والے ڈیتھ اسکواڈ کے درمیان فائرنگ کا زبردست مقابلہ ہوا،جس میں پہلے سے الرٹ بلوچ سرمچاروں نے چھوٹے خودکار اور بڑے ہتھیاروں سے جوابی کاروائی کرکے انھیں پسپا کرنے پر مجبور کردیا۔ جس کے نتیجے میں وہ بھاگ کر مزکورہ علاقہ چھوڑ کرچلے گئے۔آج کے اس حملے میں دونوں جانب سے کسی کے زخمی یا جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی یے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز