سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںبرلن میں فری بلوچستان موومنٹ کی جانب سے ایرانی سفارتخانے کے سامنے...

برلن میں فری بلوچستان موومنٹ کی جانب سے ایرانی سفارتخانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

برلن (ہمگام نیوز) آج فری بلوچستان موومنٹ کے زیر اہتمام جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ایرانی سفارت خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ .
نمائندہ ھمگام نیوز کے مطابق آج بروز منگل 17 ستمبر کو فری بلوچستان موومنٹ کے زیر اہتمام ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں بلوچ نسل کشی اور سیاسی کارکنوں کی پھانسیوں کے خلاف فری بلوچستان موومنٹ کا دیگر ممالک کی طرح جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ایرانی سفارت خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا. مظاہرین نے قابض ایران کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی.
مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پوسٹر اٹھا رکھے تھے.
جن پر ایران کے ہاتھوں شہید ہونے والے سیاسی کارکنوں کی تصاویر آویزاں تھے.
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے فری بلوچستان موومنٹ کے رہنما سنگت بہزاد بلوچ نے کہا کہ قابض ایرانی رجیم نے بلوچستان کو ایک قید خانے میں تبدیل کیا ہے جہاں بلوچ کلچر زبان کو بزور طاقت اقلیت میں بدلنے کے لیے ایرانی رجیم شب و روز کوشاں ہے.
انہوں نے کہا کہ ہم مہذب دنیا سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ایرانی رجیم کے خلاف بلوچ کرد احواز اقوام کا ساتھ دیں.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز