سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںسعودی عرب نے بھی اپنی تیل کی تنصیبات پر حملوں کا ذمے...

سعودی عرب نے بھی اپنی تیل کی تنصیبات پر حملوں کا ذمے دار ایران کو قراردیدیا

ریاض (ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق سعودی عرب نے اپنی تیل کی تنصیبات پر حملوں کا ذمے دار ایران کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ تیل تنصیبات پر حملوں میں ایرانی ہتھیار استعمال کیے گئے۔

دوسری جانب ایران نے ایک مرتبہ پھر اپنے سابقہ موقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ ان کا سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پر حملوں میں کوئی کردار نہیں جبکہ حوثی باغیوں نے سعودی عرب پر مزید حملوں کی دھمکی دی ہے۔عالمی برادری نے سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔سعودی عرب کی دو تیل تنصیبا ت پر حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل قیمتیں تیزی سے بڑھی ہیں، منگل کو ایشیائی ٹریڈنگ کے دوران امریکی خام تیل قیمت 62 ڈالر فی بیرل کے قریب دیکھی گئی۔

امریکی مارکیٹ میں قدرتی گیس کی قیمت ٹریڈنگ کے دوران 2 ڈالر 68 سینٹس ایم ایم بی ٹی یو رہی۔

ماہرین کے مطابق قیمت میں اتار چڑھاؤ کا فیصلہ سعودی وزیر تیل کی آج ہونے والی پریس کانفرنس اور پیدوار بحالی کے وقت پر ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز