گوادر (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق کچھ عرصہ قبل پاکستانی فورسز ہاتھوں اغوا چار بلوچ بازیاب ہو گئے ہیں.
تفصیلات کے مطابق پندرہ دن پہلے بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے دشت پرنٹ بازار سے پاکستانی فورسز ہاتھوں اغوا رفیق ولد لعل بخش آج گوادر سے بازیاب ہو گئے.
اسی طرح کچھ دنوں پہلے بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری طور پر اغوا ذاکر ولد مولا بخش، ادھم ولد عبداللہ اور امام ولد عبداللہ سکنہ دشت شولی آج گوادر سے بازیاب ہو کر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں.