لندن( ہمگام نیوز )بلوچ قومی رہنما اور فری بلوچستان موؤمنٹ کے سربراہ حیربیار مری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ بلوچ عوام کو اپنے چارٹر کے تحت تحفظ فراہم کروانے میں ناکام ہے۔
انہوں نے اپنے Speak4BalochAtUN#
ٹوئٹ میں ہش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ 27مارچ 1948
کے دن پاکستان نے اقوام متحدہ کے چارٹر اور قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلوچستان کی خود مختار ریاست پر قبضہ کرلیا۔ اُس وقت سے لیکر اب تک اقوام متحدہ بلوچ عوام کی حفاظت اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کروانے میں ناکام رہا ہے۔
انہوں نے مزید لکھتے ہوئے کہا کہ فری بلوچستان موومنٹ کے کارکنان 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے دوران بلوچستان پر بیرونی غیر قانونی جبری قبضے کے خلاف اقوام متحدہ کی عمارت کے سامنے احتجاج کریں گے۔