چهارشنبه, اپریل 23, 2025
Homeخبریںعبد الرشید کو بازیاب کیا جائے : والدہ کی اپیل

عبد الرشید کو بازیاب کیا جائے : والدہ کی اپیل

نوشکی ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے 15 نومبر 2014 کو نوشکی سے لاپتہ عبدالرشید ولد ٹکری صالح محمد کی  ماں نے ان کی بازیابی کیلئے ملکی اداروں سے اپیل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عبدالرشید ولد ٹکری صالح محمد کو نوشکی سے 15 نومبر 2014 سے جبری طور پر لاپتہ کیا گیا ہے وہ تاحال لاپتہ ہیں ۔

ان کی  والدہ نے اپیل کرتے ہوئے کہہ ہے ان کی بیٹے کو   5 سال قریب ہے وہ لاپتہ ہیں ان کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بازیاب کیا جائے۔

بلوچستان میں جبری گمشدگی کی سلسلہ جاری ہے ہر روز بلوچستان کی مختلف علاقوں سے بلوچ نوجوان ،بوڈھے، بچے اور یہاں تک کے بلوچ خواتین کو بھی لاپتہ کیے جارہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز