سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںبلوچستان :گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش

بلوچستان :گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش

کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) کوئٹہ میں بوندا باندی اور بلوچستان کے دیگر علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش ہوئی سب سے زیادہ بارش گوادر میں 23ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔

اطلاعات کے مطابق قلات میں گزشتہ روز شہر  اور  گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے چند لمحوں کی بارش نے شہر کی سڑکوں کو تالاب میں تبدیل کر دیا سڑکوں پر بڑے پیمانے پر بارش کا پانی رکنے سے شہریوں کے مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت31، بارکھان31، دالبندین 39، گوادر 34، قلات 26، خضدار 31،لسبیلہ 36،   نوکنڈی 39، سبی 39، تربت 37، ژوب 31 اور زیارت میں 23،ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا 

جبکہ بارکھان میں 3،قلات 3،خضدار 3 ، اور تربت میں5ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز