سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںتین سال گزرنے کے باوجود شبیر بلوچ پاکستانی حراست میں ہے:VBMP

تین سال گزرنے کے باوجود شبیر بلوچ پاکستانی حراست میں ہے:VBMP

کوئٹہ (ہمگام نیوز) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شبیر بلوچ تین سال گزرنے کے باوجود پاکستانی غیر قانونی حراست میں بند ہے. 

‏ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے مزید کہا ہے کہ اگر شبیر بلوچ پر کوئی الزام ہے تو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے اور اگر بے قصور ہے تو انہیں فوری طور پر بازیاب کیا جائے. 

تنظیم نے آخر میں حکومت اور ملکی اداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ شبیر بلوچ کو بازیاب کیا جائے تاکہ انکے لواحقین اپنے بیٹے کی جدائی کے کرب سے نجات حاصل کر سکیں.

یاد رہے بلوچ اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن (آزاد) کے سابقہ انفارمیشن سیکرٹری شبیر بلوچ کو پاکستانی فورسز نے 4 اکتوبر 2016 کو بلوچستان کے ضلع کیچ سے جبری طور پر اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا تھا.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز