کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان کے مختلف علاقوں سے پاکستانی فورسز اور خفیہ ایجنسیوں کے ہاتھوں جبری طور پر اغوا بلوچوں کی بازیابی کیلئے قائم احتجاجی کیمپ کو 3736 دن مکمل ہو گئے ہیں.
نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر اکرم بلوچ نے کیمپ میں شرکت کی اور ملکی اداروں سے مطالبہ کیا کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے اغوا بلوچوں کو فی الفور بازیاب کیا جائے.
بلوچستان کے مختلف علاقوں سے جبری طور پر اغوا بلوچوں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ انکے پیاروں کو بغیر کسی جرم کے سالوں خفیہ قید خانوں میں رکھا جاتا ہے جس سے انکے فیملی کی زندگیاں اجیرن ہو گئی ہیں.
لواحقین نے ایک بار پھر حکومتی اداروں انسانی حقوق کے ملکی اور عالمی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انکے پیاروں کی بحفاظت بازیابی میں کردار ادا کریں.