لندن (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق فری بلوچستان موؤمنٹ کے سربراہ و بلوچ قوم دوست رہنما حیربیار مری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تازہ ترین بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ” ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ دوسری عالمی جنگ اور نارمنڈی میں کُردوں نے ان کی مدد نہیں کی، یہ کہنا انتہائی غیرمنطقی، حقائق سے برعکس ناگوار رویہ ہے”۔
حیربیار مری نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو جنگ عظیم دوئم یاد ہے لیکن پچھلے پانچ سالوں میں کردوں نے داعش کو شکست دے کر جو ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے لیے کیا، وہ بھول گئے ہیں۔
#Donald Trump said that the kurds did not help them in the second world war and Normandy, that's such a lame and repugnant thing to say, he remembers about WW2, but has he really forgotten what the kurds have done for United states, in past 5 years ? Defeated ISIS !#Kurds
— Hyrbyair Marri (@hyrbyair_marri) October 10, 2019


