سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںقربانیاں قوموں کی جدوجہد کو طاقت و حرارت دیتی ہے -...

قربانیاں قوموں کی جدوجہد کو طاقت و حرارت دیتی ہے – بی ایس ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ وطن موومنٹ بلوچستان انڈیپینڈنس موومنٹ اور بلوچ گہار موومنٹ پر مشتمل الائنس بلوچ سالویشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کئے گئے بیان میں کہاہے کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں ان کی قربانیاں ایک نسل سے دوسرے نسل تک کے لئے مشعل راہ ہے ان کے رہنمایانہ کردار نے بلوچ قوم کو خواب غفلت سے نکال کر جدوجہد کی راہ پر ڈال دی شہداء نے جدوجہد کا بھرم قائم رکھتے ہوئے جن مشکلات اور تکالیف سے نبرد آزما رہ کر قومی شناخت وطن اور آزادی کی جدوجہد میں شہادت کا رتبہ پاکر ہمیشہ کے لئے امر ہوگئے ریاست ہزاروں بلوچ فرزندوں کو شہید کرنے کے بعد بھی نیشنلزم اور آزادی کے جذبہ کو ختم کرنے میں ناکام ہوگئے قربانیاں قوموں کی جدوجہد کو طاقت اور حرارت دیتی ہے اور یہی سوچ کر شہداء نے اپنے لہو سے آزادی کی امنگ اور جذبہ کو زندہ رکھا –

ترجمان نے شہید غلام اللہ بلوچ شہید بالاچ واحد بلوچ کو تحریک میں غیر معمولی دلیرانہ کردار پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ نیشنلزم کے زریعہ ہی کالونیلزم کو ختم کیا جاسکتاہے قوم دوستی کے نظریہ اور جذبہ غلامی پر کاری ضرب ہے تکالیف اور مشکلات اپنی جگہ یہ جہد آزادی کا اٹوٹ انگ ہوتی آزادی کے لئے قربانیوں کا ایک بحر درکار ہوتی ہے شہداء نے تمام تر سختیوں کے باوجود آزادی کا علم سربلند رکھتے ہوئے اپنی جان دیدی لیکن پیچھے نہیں ہٹے ان کا دیو مالائی کردار تاریخ کے سینے پر تابندہ اور سرخروہے جنہوں نے اپنی عمل سے تاریخ کے دھارے کو تبدیل کیا اگر پچھلے کچھ دہائیوں کی طرح باشعور بلوچ فرزند خاموشی اختیار کرتے اور اس طرح کے فیصلہ کن جدوجہد کے لئے موقع تلاش کرتے تو آج حالات اتنی تبدیل نہیں ہوتے بلوچ قوم میں اتنی بیداری نہ ہوتی پارلیمانی پارٹیاں آج جس تنہائی کا سامنا کررہے ہیں اگر بلوچ فرزند آزادی کے جدوجہد کے حالیہ تسلسل کو شروع نہ کرتے تو بلوچ قوم ہمیشہ غلام رہتے خاموشی کا مطلب غلامی ہے اور جدوجہد کا مطلب آزادی ہے.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز