سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںسراوان : نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو ایرانی پولیس اہلکار...

سراوان : نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو ایرانی پولیس اہلکار ہلاک

 

سراوان ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے علاقے سراوان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے.

تفصیلات کے مطابق آج رات کے وقت مغربی مقبوضہ بلوچستان کے شہر سراوان( شستون) کے علاقے واش میں نامعلوم مسلح افراد نے قابض ایرانی پولیس فورس کی گاڑی پر فائرنگ کرکے دو پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا.

مسلح افراد فائرنگ کرنے کے بعد موقعے سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، تاہم ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی، اس حوالے سے مزید معلومات جاری ہے.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز