سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںبی ایچ آر او کے مرکزی چیئرپرسن بی بی گل بلوچ کے...

بی ایچ آر او کے مرکزی چیئرپرسن بی بی گل بلوچ کے والد محترم انتقال کر گئے.

کوئٹہ (ہمگام نیوز )اطلاعات کے مطابق بلوچ ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کے مرکزی چیئرپرسن بانک بی بی گل بلوچ کے والد اور بلوچ نیشنل موؤمنٹ کے سابقہ سی سی ممبر واجہ محمد حسین جہان فانی سے کوچ کر گئے ہیں. 

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے وادی کوئٹہ میں طویل عرصے سے زیر علاج بزرگ بلوچ آزادی پسند واجہ محمد حسین بلوچ آج بروز ہفتہ صبح 6 بجے  کوئٹہ کے ایک ہسپتال میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے. 

واجہ محمد حسین بی ایچ آر او کے مرکزی چیئرپرسن بانک بی بی گل کے والد صاحب تھے۔بلوچ قومی آزادی کی جدوجہد میں واجہ محمد حسین نے دو نوجوان فرندوں شہید بلوچ اور شہید ندیم کی قربانی دی ہے. 

واجہ محمد حسین ولد حاجی جمالدین بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل تمپ گومازی میں پیدا ہوئے اور جب شہید چئیرمین غلام محمد بلوچ نے بی این ایم کی بنیاد رکھی تو وہ انکے قریبی ساتھیوں میں سے ایک تھے، مختلف ادوار میں وہ بی این ایم کے سی سی ممبر بھی رہے ہیں.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز