کیچ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلعی ہیڈ کوارٹر تربت میں بدامنی کے خلاف 14 اکتوبر بروز پیر شٹرڈاؤن ہڑتال ہو گا.
تفصیلات کے مطابق آل پارٹیز اینڈ ایکٹیوسٹس الائنس، انجمن تاجران اور کیچ بار ایسوسی ایشن نے ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تربت میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال، شدید بدامنی اور پولیس انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کے خلاف پیر 14 اکتوبر 2019 کو تربت میں شٹرڈاؤن ہڑتال کیا جائے گا.
انہوں نے تاجر برادری اور عام عوام سے گزارش کی ہے کہ وہ احتجاج کا حصہ بن کر اپنا کاروبار رضاکارانہ طور پر بند کرتے ہوئے کیچ کے آواز کو توانا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں.






