کوئٹہ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بلوچستان سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر اغوا بلوچ فرزند میر خان محمد شاھوانی ولد جمعہ خان سکنہ قلات کے لواحقین نے اپیل کی ہے کہ میر خان محمد شاھوانی کو بازیاب کیا جائے.
لواحقین کے مطابق میر خان محمد شاھوانی کو 17 جون 2019 کو بلوچستان کے علاقے زہری نور گاؤں سے پاکستانی فورسز نے جبری طور پر اغوا کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا تھا.
لواحقین کے مطابق چار مہینے گزرنے کے باوجود انہیں منظر عام پر نہیں لایا جا رہا ہے اگر وہ کسی غیر قانونی عمل میں ملوث رہا ہے تو انہیں ملکی عدالتوں میں لاکر ملکی قانون کے مطابق سزا دیا جائے.
لواحقین نے آخر میں کہا ہے کہ ہمیں میر خان محمد شاھوانی کے زندگی کے حوالے سے شدید خدشات لاحق ہیں اسی لیے انسانی حقوق کے ملکی اور عالمی اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ہمارے پیارے کو بازیاب کرنے میں کردار ادا کریں.






