سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںکیچ : فورسز کے ہاتھوں تین افراد لاپتہ

کیچ : فورسز کے ہاتھوں تین افراد لاپتہ

کیچ( ہمگام نیوز ) آمدہ اطلاعات کے مطابق قابض پاکستانی فورسز نے کیچ سے تین افراد کو اغوا کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کیچ کے علاقے کوہ ِ مراد وارڈ سے قابض پاکستانی فورسز نے تین افراد کو حراست کے بعد لاپتہ کردیا۔ لاپتہ افراد کی شناخت نسیم ولد ماما کریم بخش، دلمراد ولد ناصر اور عارف ولد ارشاد کے نام سے ہوئی ہے۔

زرائع کے مطابق نسیم ولد ماما کریم بخش اور دلمراد ولد ناصر گورکوپ کے رہائشی ہیں، جبکہ عارف ولد ارشاد ہوشاپ کا رہائشی بتایا گیا ہے۔

واضح رہے بلوچستان بھر سے جبری گمشدگیوں کا تسلسل بدستور جاری ہے، لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے سراپا احتجاج تنظیم ” وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز” کی اعداد و شمار کے مطابق اب تک چالیس ہزار افراد ریاستی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ کئے جا چکے ہیں اور یہ سلسلہ مقبوضہ بلوچستان میں اب تک جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز