بسیمہ (ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق لیویز فورس بسیمہ کی کارروائی زمباد چورکوگرفتارکرکے مسروقہ گاڑی برآمد کرلی۔
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر بیسیمہ جاوید ڈومکی کی خصوصی ہدایات پر لیویز فورس نے خفیہ اطلاع ملنے پر بر وقت کارروائی کرتے ہوئے بیسیمہ کے علاقے زیک سے عطاءاللہ ولد غلام حیدر سکنہ گونکو خضدار کو گرفتار کر کے مسروقہ گاڑی برآمد کرلی ، جو کہ آج صبح خضدار کے علاقے کودہ میکرو کے مقام سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی اور اطلاعات تھیں کہ چور گاڑی سمیت بیسیمہ کی جانب فرار ہو گئے ہیں۔ ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔


