کوہلو( ہمگام نیوز )ہمارے نمائندے کے مطابق گزشتہ دو روز سے پاکستانی فوج کے ہیلی کاپٹر نے کوہلو کے علاقے نساو ،کُجا ،باریلی اور بھٹاکڑی کے مضافاتی پہاڑی سلسلے کے آس پاس مال مویشی چرانے والے چرواہوں اور بزگر زمینداروں پر شیلنگ کی ہے۔ جس سے اب تک کسی قسم کی جانی و مالی نقصان کی کوئی مصدقہ اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔تاہم اب تک کی اطلاعات کے مطابق پاکستانی فوج نے 4 افراد کو جبری طور پر اغوا کرلیا ہے جن میں کاکا ولد ولی محمد مری جبکہ محمد علی مری کے 2 بیٹے اور چوتھے شخص جن کانام بہارخان قبیلانی مری جن کی عمر 80 سال ہے کو جبری طور اغوا کرکے پاکستانی فوج اپنے ساتھ فوجی کیمپ لے گئی۔ مواصلاتی ذرائع کی بندش اور دور دراز و دشوار گزار علاقہ ہونے کی وجہ سے ابھی تک فوج کی جانب سے ڈھائے گئے مظالم کی مکمل تفصیلات کا معلوم نہ ہو سکا ۔ اس کے علاوہ فوج نے ان علاقوں میں لوٹ مار کا بازار گرم کرتے ہوئے مقامی زمین داروں کے 2 ٹریکٹر 3 موٹرسائیکل بھی لوٹ کر اپنے قبضے میں لے لیئے۔ ٹریکٹر مالکان کے نام حاجی ہوران مری جانانزئی مٹھاخان شیرانی مری ہے ۔


